بھٹکل:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)لائنس کلب مرڈیشور کے زیرا ہتمام موظف اساتذہ کرام کی عزت افزائی کرتےہوئے ’’گُرو وندنا ‘‘پروگرام منعقد کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔
لائنس کلب مرڈیشور کے صدر منجوناتھ نائک نے پروگرام کی صدارت کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تدریس ایک مقدس پیشہ ہے ، 101سال میں داخل ہورہے لائنس کلب جیسا ادارہ ایسے کئی ایک پروگراموں کو انجام دیتے ہوئے سماجی خدمت کی ہے۔
پروگرام میں وظیفہ یاب اساتذہ کرام لکشمی وینکنا نایک، خورشیدہ شیخ، ایس این دیواڑیگا، شیخ سراج الدین کوپھول پھل دے کر شال پہنا کر ستائشی سند عطاکرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ لائنس کلب کے ممبران ڈاکٹر وادی راج بھٹ، موہن نائک، اے این شٹی ، وشوناتھ کامت، ڈاکٹر ہری پرساد کنی ، کرشنا ہیگڈے ، گجانن شٹی وغیرہ موجود تھے۔ لائنس کلب کے خازن شیوانند دئیمنے نے پرارتھنا کی، سکریٹری فلپ المیڑا نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ ناگیش مڈیوال نے نظامت کی۔ سبرائے نائک نے شکریہ اداکیا۔